Daily Roshni News

ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں: جان کربی

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔

جان کربی نےکہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان کا کہنا تھا امریکا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Loading