-
اسرائیلی حملے رکنے تک کس سے مزاکرات نہیں کرینگے، ایرانی وزیرخارجہ
ویب ڈیسک
فائل فوٹو۔ ایرانی سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں، ایران کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوگا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی جواب کے بعد لگتا ہے دیگر ممالک خود کو اس جارحیت سے دور رکھیں گے۔
-
Friday Jun 20 2025 | 12:14 PM
چینی صدر کا ایران اور اسرائیل کے فوری درمیان سیز فائر کا مطالبہ
ویب ڈیسک
فائل فوٹو۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ایران اسرائیل جنگ میں فوری طورپر سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اب دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ممکنہ خطرات کے پیش نظر چین سمیت مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
-
Friday Jun 20 2025 | 12:06 PM
اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 اور پوشیدہ صلاحیت کا صرف 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا، ایرانی رہنما
ویب ڈیسک
فائل فوٹو۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کےرکن محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر400میزائل اور 600 ڈرون داغے ہیں۔
محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں 50 اسرائیلی ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور یہ حملہ ایران کی فوجی طاقت کا صرف محدود حصہ ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی حقیقی صلاحیت کا 30 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے جب کہ ایران نے اپنی پوشیدہ صلاحیت کا 5 فیصد سے بھی کم استعمال کیا ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ کسی نےتصورنہیں کیاتھا کہ چار تہوں والی اسرائیلی فوجی مراکزکو ایرانی میزائل تباہ کردینگے مگر ایرانی میزائلوں نے ایسا کر دکھایا۔
-
Friday Jun 20 2025 | 10:30 AM
ویڈیو: اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت نشریات چھوڑ کر بھاگ گئے
ویب ڈیسک
اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے ہوئے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل 14 کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فوراً اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا’۔
-
Friday Jun 20 2025 | 10:20 AM
ایران کا جنوبی اسرائیلی شہر پر میزائل حملہ، عمارتیں اور گاڑیاں تباہ، 5 اسرائیلی زخمی
ویب ڈیسک
فوٹو: اسرائیلی ریسکیو سروس غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے آج صبح جنوبی اسرائیل میں بیر شیبہ شہر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان ہوا جب کہ باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے بیر شیبہ میں صرف ایک ہی میزائل فائر کیا اور اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائل کو روکنے میں مکمل ناکام رہا۔
-
Friday Jun 20 2025 | 09:44 AM
ایران نے حالیہ میزائل حملوں میں کلسٹرمواد استعمال کیا، عرب میڈیا
ویب ڈیسک
فوٹو: انٹرنیٹ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روزایران نےاسرائیل پر داغے گئےمیزائلوں میں کلسٹرمواد استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک میزائل فضا میں پھٹااور 8 کلومیٹرکےعلاقے میں چھوٹے چھوٹےمیزائل بکھیر دیے، چھوٹےمیزائلوں کوگرانااسرائیلی دفاعی نظام کے لیے مشکل تھا۔
رپورٹ کے مطابق کلسٹر مواد کی وجہ سے جمعرات کواسرائیل پر داغے گئے40 میزائلوں میں بیشتر نے تباہی مچائی۔
-
Friday Jun 20 2025 | 07:34 AM
ایران کیخلاف فوجی دباؤ بڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے: امریکی اخبار
ویب ڈیسک
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف فوجی دباو بڑھایا گیا تو وہ نیوکلیئر ہتھیار بنانےکی جانب ممکنہ طور پر بڑھ سکتا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایران نے ابھی تک جوہری بم بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگرچہ اس نے اتنی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ضرور تیار کر لیا ہے جو ایک بم بنانے کے لیے کافی ہے۔
اخبار کا کہنا ہےکہ اگر امریکا نے ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملہ کیا یا سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیا گیا تو ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب مائل ہوسکتا ہے۔
-
Friday Jun 20 2025 | 07:26 AM
اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
اس کے علاوہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی ہم منصب سے جوہری مذاکرات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا۔
-
Friday Jun 20 2025 | 04:53 AM
ایران نے اسرائیلی اسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کا کہنا ہے کہ تہران صیہونیوں کا جھوٹا دعویٰ یکسر مسترد کرتا ہے۔مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا کہ صرف ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو ایران پر حملوں میں براہ راست ملوث ہیں یا پھر صیہونی جارحیت میں معاونت کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
-
Friday Jun 20 2025 | 04:08 AM
اسرائیل کا تہران پر پھر حملہ
ویب ڈیسک
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کا فضائی دفاعی نظام اسرائیلی اہداف کو روک رہا ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل نے ایران میں مختلف جوہری تنصیبات پر حملے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران میں نطنز، اصفہان اور آراک کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے صیہونی فورسز کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعوی کیا۔البتہ ایران نے اس حملے سے متعلق تصدیق نہیں کی۔