ایران کے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں اور ایک ہزار سے زائد ڈرون سے حملے، ریاض میں امریکی سفارتخانے پر بھی حملے کی تصدیق
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسرائیلی حکام کی ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے نیتن یاہو کے دفتر پر حملےکی تصدیق
پاسداران انقلاب گارڈزکی کمانڈاینڈکنٹرول فسیلٹی کو تباہ کردیا: امریکی سینٹ کام
حزب اللہ کا اسرائیلی ائیر بیس پر ڈرونز سے حملہ
جوہری مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
ویب ڈیسک
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ کیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہوگیا تھا، ہم نے ایران کو پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کی بات منوائی، امریکا ایران کے تمام ایٹمی پروگرام کو مکمل ختم کرنا چاہتا تھا، ہم امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ثالثی کےلیے تیار تھے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ روبیو سے ملاقات ہوئی، سعودی وزیر خارجہ سے کئی بار رابطہ ہوا، عمان کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران، امریکا مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو رہی تھی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے، دنیا میں صرف پاکستان نے ہی ایران کے خلاف حملے کی کھلے انداز میں مذمت کی، پاکستان نے کشیدگی کے حل کےلیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہت متحرک اور مثبت کردار ادا کیا، پاکستان نے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال سے متعلق ایران کے حق کی حمایت کی، ہمارے مؤقف کی ہی وجہ سے ایرانی پارلیمنٹ کے اندر تشکر پاکستان کے نعرے لگے۔
Tuesday Mar 03 2026 | 01:59 PMامریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدودذخیرہ موجود ہے، ٹرمپ
ویب ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے میڈیم اور اپرمیڈیم اسلحہ ذخائر جتنے آج بہتر ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی ذخائر کے ذریعے جنگیں طویل عرصے تک کامیابی سے لڑی جا سکتی ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ دیگر ممالک کے بہترین ہتھیاروں سے بھی بہتر ہے، ایڈیشنل ہائی گریڈ ویپن کے بھی اچھے ذخائر موجود ہیں۔
Tuesday Mar 03 2026 | 01:39 PMایرانی حملے: فرانس کا سائپرس کو دفاعی نظام بھیجنے کا اعلان
ویب ڈیسک
سائپرس کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق فرانس سائپرس (قبرص) کو دفاع کے لیے اینٹی میزائل اور اینٹی ڈرون دفاعی نظام فراہم کرے گا۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر شراکت دار ممالک مدد کی درخواست کریں تو فرانس ان کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 4 لاکھ فرانسیسی شہری موجود ہیں،جنھیں واپس لانے کے لیے پروازوں کا انتظام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Tuesday Mar 03 2026 | 01:29 PMامریکی و اسرائیلی حملوں میں مزید 13 ایرانی فوجی شہید
ویب ڈیسک
فوٹو: غیر ملکی میڈیا
ایرانی فوجی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ کرمان میں تازہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں مزید 13 فوجی شہید ہوگئے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Tuesday Mar 03 2026 | 01:16 PMایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں: چین
ویب ڈیسک
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین کا مؤقف ہے ایران کے خلاف فوجی آپریشن فوری طور پربندکیا جائے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، تعمیری کردار میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کے لیے جدوجہد اور جنگ روکنا شامل ہے، چین کو جنگ کے پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین ملٹری آپریشنز بندکریں اور جنگ کوپھیلنے سے روکیں، طاقت کا اندھا دھند استعمال قبول نہیں کیا جا سکتا، ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلہ بلآخر سیاسی اور سفارتی حل کی طرف لوٹےگا۔
Tuesday Mar 03 2026 | 12:41 PMکویت میں امریکی سفارتخانہ بند کردیاگیا
ویب ڈیسک
کویت میں امریکی سفارتخانے کا کہناہے کہ ،تمام ریگولر، ایمرجنسی قونصلر اپائمنٹس منسوخ کردیئےگئے ہیں.
حکام کےمطابق علاقائی کشیدگی کے پیش نظر سفارتخانہ اگلے حکم تک بند رہےگا۔
واضح رہے ایرانی حملوں کے بعد گزشتہ روز کویت میں امریکی سفارتخانےسےسیاہ گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دیا تھا۔
Tuesday Mar 03 2026 | 11:17 AMریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی تصدیق
ویب ڈیسک
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں اور ایک ہزار 140 ڈرون سے حملے کیے۔
دوسری جانب ریاض میں امریکی سفارتخانے نے حملے کی تصدیق کردی جس کے بعد امریکی سفارتخانے کو عارضی طور پر بند کر دیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے تازہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
Tuesday Mar 03 2026 | 11:02 AMایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے: وزیر دفاع
ویب ڈیسک
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے، صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہوگا۔
Tuesday Mar 03 2026 | 10:52 AMاسرائیلی حکام کی ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے نیتن یاہو کے دفتر پر حملےکی تصدیق
ویب ڈیسک
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ادھر اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پاسداران انقلاب نے میزائلوں سے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
Tuesday Mar 03 2026 | 10:24 AMپاسداران انقلاب گارڈزکی کمانڈاینڈکنٹرول فسیلٹی کو تباہ کردیا: امریکی سینٹ کام
ویب ڈیسک
امریکی سینٹ کا م نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کےحملے میں پاسداران انقلاب گارڈزکےکمانڈاینڈکنٹرول فیسیلٹی کو تباہ کردیا ہے۔
سینٹ کا م کے مطابق امریکی فوج نےایرانی دفاعی صلاحیتوں، میزائل، ڈرون لانچ سائٹس، ملٹری ائیرفیلڈزکو بھی تباہ کردیا۔
![]()

