Daily Roshni News

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

 پاکستان، بھارت، یو اے ای  اور عمان کو گروپ  اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہے۔

ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا،ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان

 پاکستان اپنا تیسرا میچ  یو اے ای کے خلاف 17 ستمبر کو کھیلے گا۔

 ایشیا کپ میں 20 ستمبر  سے سپر فور  مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو  اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔

 پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکوہونےکاامکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہو گا۔

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
فوٹو: ای سی سی 

یاد رہے کہ آج ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
فوٹو: ای سی سی 

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

Loading