ایمسٹرڈیم، غوثیہ مسجد میں قلندر بابا اولیاءؒ کے عرس کی
تقریب 28جنوری2024کو ہو گی، بعد نماز ظہر قافلہ
کمیونٹی سینٹر دی ہیگ سے روانہ ہو گا۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کے امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے 45ویں سالانہ عرس کی بابرکت تقریب مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام بروز اتوار 28جنوری2024کو دن تین بجے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی کی زیر قیادت ساتھیوں کا روحانی قافلہ عرس مبارک کی تقریب میں شرکت کے لئے نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد کمیونٹی سینٹر دی ہیگ سے ایمسٹرڈیم کے لئے روانہ ہو گا۔ مذکورہ پروگرام میں علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجدد ی اور علامہ محمد عمران قادری جیلانی علمی، فکری خطابات فرمائیں گے جبکہ نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ محمد جاوید عظیمی سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات جو رسول محتشمﷺ کی تعلیمات کا تسلسل ہیں بیان کرنے ساتھ ساتھ ذکر جہر کے بعد مراقبہ بھی کروائیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کی التماس کی جاتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع لنگر ِ عظیمی سے کی جائے گی۔ یاد رہے اس بابرکت تقریب میں میاں عاصم محمود بھی اپنے مخصوص انداز میں اظہار خیال فرمائیں گے۔ اس پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
جاوید عظیمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0615134083
میاں عاصم محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0684418219
ملک مسعود الرحمنٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔0641217070