ایک بڑی الائچی – 10 بڑی بیماریوں کا سستا علاج 🌿
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چھینکوں کا طوفان ہو یا الرجی کا عذاب، صرف ایک بڑی الائچی سے نجات ممکن ہے!
ایک صاحب بتاتے ہیں کہ انہیں ہر وقت چھینکیں آتی تھیں: موسم بدلے، پرفیوم لگے، الماری کھلے یا دھول اُڑے۔ علاج بھی کروایا، ماسک بھی پہنا، لیکن افاقہ نہ ہوا۔
پھر کسی نے مشورہ دیا کہ ایک بڑی الائچی چھلکے سمیت منہ میں رکھ کر چوسو، ہلکے ہلکے چباؤ اور لعاب نگلتے رہو۔
کمال ہو گیا! چھینکیں، الرجی، ناک بہنا سب کم ہوتا گیا۔ اب صرف دن میں ایک دو چھینکیں آتی ہیں۔
🌟 10 حیرت انگیز فوائد:
-
چھینکوں اور الرجی سے نجات:
بڑی الائچی منہ میں رکھ کر چوسنے سے چھینکوں کا طوفان رک جاتا ہے۔
-
ناک بہنا بند:
مسلسل ناک بہنے والوں نے چند دن استعمال سے شفاء پائی۔
-
کان کھجانا ختم:
ایسے لوگ جنہیں بار بار کان میں خارش ہوتی ہے، انہیں بڑا فائدہ ہوا۔
-
آنکھوں کا پانی، کمزور نظر:
نظر دھندلانا، آنکھوں سے پانی آنا، بڑی الائچی کے استعمال سے بہتر ہو جاتا ہے۔
-
دماغی کمزوری، یادداشت کی کمی:
یادداشت بہتر، ذہنی طاقت میں اضافہ اور فوکس بہتر ہوتا ہے۔
-
منہ کی بدبو، مسوڑھوں کی بیماریاں:
مسوڑھوں سے خون آنا، سوجن، منہ کی بدبو وغیرہ میں مفید۔
-
گندم یا فوڈ الرجی:
چھوٹے بچوں اور بڑوں میں گندم سے ہونے والی الرجی میں آزمودہ۔
-
موسمی الرجی کا علاج:
پولن یا دھول سے الرجی کا بہترین قدرتی توڑ۔
-
پرفیوم یا خوشبو سے چھینکیں:
پرفیوم یا کسی بھی خوشبو سے الرجک افراد کے لیے شفاء بخش۔
-
نظام تنفس میں بہتری:
سانس کے مسائل، نزلہ زکام اور ناک کی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔
🌱 طریقہ استعمال:
ایک بڑی الائچی (چھلکے سمیت) منہ میں رکھیں، ہلکے ہلکے چباتے رہیں، لعاب نگلتے رہیں۔ دن میں 2–3 بار یہ عمل دہرائیں۔ بچوں کے لیے چھوٹی مقدار میں کوٹ کر استعمال کرائیں۔
📢 سستا، آسان، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ۔ آج سے ہی شروع کریں اور دوسروں تک بھی یہ رازِ شفاء پہنچائیں.