Daily Roshni News

ایک دن بے بے نے بیسن کی روٹی پکا کے دی

اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ:-

ایک دن بے بے نے بیسن کی روٹی پکا کے دی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک دن بے بے نے بیسن کی روٹی پکا کے دی۔ میں نے دو روٹیاں کھائیں اور ساتھ لسّی پی۔ پھر بے بے کو خوش کرنے کیلئے زوردار آواز میں اللّٰہ کا شُکر ادا کیا۔

بے بے نے میری طرف دیکھا

اور پُوچھا: اے کی کیتا ای؟

میں نے کہا:-

بے بے! شُکر ادا کیتا اے اللّٰہ دا۔

کہنے لگی:-

اے کیسا شُکر اے؟

دو روٹیاں تُجھے دیں… تُو کھا گیا…نہ تُو باہر جھانکا، نہ ہی پاس پڑوس کی خبر لی کہ کہیں کوئی بُھوکا تو نہیں… ایسے کیسا شُکر؟ 

پُترا! روٹی کھا کے لفظوں والا شُکر تو سب کرتے ہیں… اپنی روٹی کسی کے ساتھ بانٹ کر شُکر نصیب والے کرتے ہیں۔

اللّٰہ کو لفظوں سے خوش کرنا چھوڑ دے۔

پُتر! عمل پکڑ عمل! اللّٰہ جس چیز سے نواز دے…. اُس کو خوشی سے استعمال کر اور کسی کے ساتھ بانٹ لیا کر کہ یہ عملی شُکر ہے

نعمتِ خداوندی کا عملی شُکر تو اُس نعمت کو بانٹ کے کھانے میں ہی ہے اور وہ بھی عزیز رشتہ داروں اور اڑوس پڑوس کے لوگوں کے ساتھ۔

اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین.

Loading