Daily Roshni News

ایک مرید نے مرشد کریم سے کہا!

ایک مرید نے مرشد کریم سے کہا!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)آپ کے قریب رہتے ہوئے منفی خیالات نہیں آتے ۔فرمایا !

اسی لیے تو مرشد کا قرب ضروری ہوتا ہے۔

فرمایا میرے بھائی اکبر صاحب امریکہ سے مجھے ملنے لندن آئے  ۔ وہاں لوگوں کا پیار اور عقیدت دیکھ کر رو پڑے اور کہا ‘ بھائی تم اچھے رہے۔

ایک صاحب نے مراقبہ میں سستی کرنے کے بارے میں سوال پوچھا کہ اس سے کیسے نجات پائی جائے تو مرشد کریم نے فرمایا!!!

صبح بستر سے اتر کر کسی مصلّے پر بیٹھ کر مراقبہ کرنے سے سستی غالب نہیں آتی ۔ یعنی مراقبے کے لیے بستر سے باہر آکر ہی سستی سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ بستر میں ہی بیٹھ کر مراقبہ کرنے سے سستی غالب ہی رہتی ہے۔

       یہ بھی فرمایا کہ لوگ فقیر کو بے وقوف بناتے ہیں……. وہ بے وقوف بنتا رہتا ہے…… اس میں اس کا بھی بھلا ہوتا رہتا ہے اور لوگ بھی خوش رہتے ہیں۔ بھئی کوئی آتا ہے تو کچھ لے آتا ہے…… کوئی آتا ہے تو کچھ کر جاتا ہے۔

          مرید نے بکری اور دیگر چوپایوں کے بچپن کی نسبت انسان کے بچپن کی طولت کے زیادہ ہونے کے سبب کا پوچھا تو فرمایا ۔ کون کہتا ہے کہ انسان کا بچپن جانوروں کے بچپن کی نسبت زیادہ طویل ہوتا ہے۔ یہ اصل میں عمر کی نسبت سے ہوتا ہے انسان میں عمر بھی تو ان جانوروںسے لمبی ہوتی ہے۔ جن جانوروں کی عمریں زیادہ نہیں ہوتیں ُان کا بچپن بھی مختصر ہی ہوتا ہے ۔ ُمرغی ، گھوڑے اور بکری کی مثال دے کر بات کی وضاحت فرما کر کہا کہ بچپن کل عمر کی نسبت سے ہوتا ہے۔

                ایک خاتون نے اپنے بچے کی شکایت کی تو فرمایا۔

              بچوں کو مارنا نہیں چاہیے۔ اس سے بچہ ڈھیٹ ہو جاتا ہے ۔ ُاس کو مار کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ مار کھانے کی عادت  جسم دبوانے جیسی ہی ہوتی ہے۔ آپ جسم کو یوں دبائیں یا زور سے چوٹ لگائیں ……,…  ایک ہی بات ہوئی……… بچہ اس عادت کو پورا کرنے کے لئےایسی حرکتیں کرتا ہے کہ ُاسے مارنا پڑے۔

          🌺🥀🥀🥀🥀🥀🥀💐✨

اقتباس کتاب باتیں میرے مراد کی

ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی

مقتبس نسرین اختر عظیمی

Loading