Daily Roshni News

اے آئی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چونکہ (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) AI ہر جگہ متعارف ہوچکی ہے تو اس کے بھی مختلف ٹولز ہیں مختلف Apps ہیں جو ہماری درکار ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں.ان میں اکثر فری Apps ہیں جبکہ چند Premium ہیں یعنی جن کے استعمال کرنے کے واسطے ہم انھیں ادائیگی کے پابند ہیں تاہم ان کا Trial period چند دن ملتا جو مفت ہوتا ہے.

کچھ کا ذکر ذیل میں ہے.

مکمل نیوز کے لئے www.dailyroshninews.com وزٹ کریں۔

1- Chat GPT

سوالات کے جواب جاننے, معلومات لینے,مسائل کا حل پوچھنے, علمی میدان میں مدد کے لیے الغرض بہت کام لیا جاسکتا ہے, اس سے Siri کی طرح بات بھی کی جاسکتی ہے اور کمپیوٹر میں بھی اسی طور یہ کام کرتی ہے.

2-Elsa Speak

یہ واضح طور پہ کمزور انگریزی کے حامل افراد کی انگریزی اور اس کا تلفظ درست کرنے کے لیے مددگار ہے.

3-Microsoft Math

اس میں ہم ریاضی کے سوالات کا حل جان سکتے ہیں, ہم سوال type بھی کر سکتے ہیں اور صفحے پہ لکھے گئے سوال کی تصویر بنا کر بھی اس کا حل جان سکتے ہیں.

4-Microsoft swift key

ہمارے text کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے یہ مددگار ہے یہ ہماری آواز کو بھی کسی مطلوبہ زبان میں translate کرنے کی اہلیت رکھتی ہے.

5-Pi 6

اسے ایک Therapy focused کہہ سکتے ہیں جیسے اگر آپ کو فون کی Battery life کے مسئلے کا سامنا ہے تو یہ آپکو ایسی سیٹنگ تجویز کرے گی جو بہت مفید ثابت ہوگی, اچھا مواد چاہتے ہیں تو یہ آپ کو تازہ ترین خبروں اور کھیلوں سے متعلق آگاہی بھی دے گی.

6-Perplexity

یہ آپ کو معلومات دینے کے ساتھ اس کا حوالہ بھی دیتی ہے کہ کن ذرائع سے یہ معلومات حاصل شدہ ہیں لیکن یہ pdf کا حوالہ دینے سے قاصر ہے.

7-Dolby On

 تصاویر,ویڈیوز کے Back ground ہٹانے کے لیے, آواز ریکارڈ اور آواز کے پیچھے شور ختم کرنے کے لیے یہ فائدہ مند ہے.

8-CapCut

اگر آپ ایک ٹک ٹاکر ہیں یا ویڈیوز, شارٹس یا ریلز بناتے ہیں تو یہ ایک بہترین ایڈیٹر ہے.

9- Dopepics

پرانی تصاویر کو صاف بنانے یا دھندلی تصاویر کو واضح کرنے کے لیے یہ مستعمل ہے.

10-Photo leap

تصاویر یا گرافکس ڈیزائن کرنے کے لیے, فوٹو skyland میں تبدیلی کیلئے, یا کسی اور شے جیسے پیزا کی شکل میں تصویر ڈھالنے کے لیے یہ مفید ہے, اس میں پہلے سے Prompts بھی موجود ہوتے ہیں.

11-Motion leap

کسی منظر سے کچھ ہٹانے کے لیے, فوٹو کو متحرک بنانے کے لیے, بارش کا اضافہ, برفباری, اضافی روشنی, متحرک تتلی یا کوئی متحرک پرندہ , یہ سب اس سے ممکن ہے.

12-Photo Room

اگر آپ پروفیشنل تصاویر بنانا چاہتے ہیں تو یہ بہترین ایپ ہے اس میں کسی بھی شے کی فوٹو بنا کے اسکا Back ground ہٹا کے کچھ بھی خوبصورت اضافہ کیا جا سکتا ہے.

13-Design Sense

کرنا یہ ہے ایک عدد اپنے کمرے کی مکمل تصویر لیں اور یہ آپ کو بتا دے گا کہ کس جگہ کونسا فرنیچر یا Interior موزوں ہے اور فی الحال آپ کتنے غریب ہیں.

14- Clip Drop

تصویر میں کسی بھی رنگ کی روشنی کا اضافہ, کسی ناپسندیدہ شے کو ہٹایا جا سکتا ہے اس کی بدولت کسی image کا Water mark بھی ہٹا سکتے ہیں.

15-Starry AI

Magic canvas, Classy image, کسی فوٹو پہ کچھ تحریر کرنا ہو تو یہ بہت مفید ہے, یہ تصاویر کی Continuous sequence

میں ویڈیو بنانے میں بھی معاون ہے.

اور آخر میں اب میں imagine کر رہی ہوں کہ ایک سال بعد AI کی مدد سے اپنا 3D Version تخلیق کر رہی ہوں پھر اسے 3D Avatar میں بدلا AI کی بدولت اپنی آواز clone کی ہے پھر وہ Avatar میری طرح ہی گفتگو کر رہا ہے جیسے وہ میں ہی ہوں پھر اسے ایک جیتی جاگتی شبیہہ میں Generate کر دیا گیا ہے جو میرے ساتھ میری مدد کے لیے تیار ہے 😂

رضوانہ عبدالغنی

26 اپریل 2024

Loading