بادام کا تیل حیرت انگیز فوائد۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بادام کا تیل بڑے پیمانے پر ہر عمر کے لوگ استعمال کرتے ہیں جو جلد اور بالوں کے لئے اپنے حیرت انگیز فوائدکی وجہ سے مشہور ہے۔
روغن بادام کا استعمال کچھ نیا نہیں ہے کیونکہ یہ اپنےحیرت انگیز ہیلتھ فوائد کی وجہ کافی پرانے وقتون سے استعمال کیا جاتا رہا ہے. شاید آپ نے بہت ساری خوبصورتی کی دیکھ بھال کی مصنوعات دیکھی ہیں جو بادام کے تیل کی کچھ مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں۔. یہ تیل جنوب مشرقی ایشیاء اور بحیرہ روم کے علاقے میں بہت مشہور ہے کیونکہ بادام کا درخت سب سے پہلے وہاں پھیل گیا تھا۔
بادام کے تیل میں مختلف قسم کی معدنیات اور وٹامن کے ساتھ ساتھ معدنیات سے متعلق فیٹی ایسڈ، وٹامن ای، پروٹین، پوٹاشیم اور زنک وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔. یہ اجزاء ہمارے دل ، جلد اور بالوں کے لئے حیرت انگیز طور پر فائدہ مند ہیں۔
بادام کے تیل عام طور پر دو مختلف قسم کے ہوتے ہیں. تلخ اور میٹھا. کوڑے باداموں کا تیل کوڑے باداموں سے حاصل ہوتا ہے جس میں ایک زہر ہائیڈروسیانک ایسڈ پایاجاتا ہے. تلخ بادام کا تیل بیرونی طور پر استعمال ہوتا ہے۔
دوسری طرف، میٹھے باداموں کا تیل کھانے کے بادام سے نکالا جاتا ہے. یہ تیل اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ ترو تازہ اور شاداب رہتا ہے یہ مقبول طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتے تھے اب اسے( میجک آف ایسٹ) کے نام سے مغربی ممالک میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔سب سے پہلے چہرے کو دودھ میں بھیگے کاٹن سے صاٖ ف کیجئے صفائی کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ رگڑ نہ زیادہ ہلکی ہو اور نہ زیادہ تیز بس درمیانہ دباؤ رکھیں اب نیم گرم روغن بادام میں عرقِ بادام کے چند قطرے شامل کر کے چہرے پر مساج کے انداز میں ہلکی ہلکی مالش کریں اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں اس طرح چہرے کی ورزش بھی ہو جائے گی اور چہرے پر نظر آنے والی جھریاں بھی ختم ہو جائیں گی جلد بھی حسین اور جوان رہے۔