بحوالہ کتاب قلندر شعور
تحریر۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔ بحوالہ کتاب قلندر شعور۔۔۔ تحریر۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ) قدرت اپنے پیغام کو پہنچانے کیلئے دیے سے
دیا جلاتی رہتی ہے _ معرفت کی مشعل
ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتی
رہتی ہے __ صوفی ، ولی ، غوث ، قطب ،
مجذوب ، اوتار ، قلندر ، ابدال قدرت کے
وہ ہاتھ ہیں جن میں روشنی کی مشعل
روشن ہے _ یہ پاکیزہ لوگ اٍس روشنی
سے اپنی ذات کو بھی روشن رکھتے ہیں ،
اور دوسروں کو بھی روشنی کا انعکاس
دیتے ہیں __ صرف تاریخ کے اوراق ہی
نہیں ، لوگوں کے دلوں پر بھی اٍن بزرگوں
کی داستانیں اور چشمٍ دید واقعات زندہ
اور محفوظ ہیں _ اٍن کی دعاؤں سے
مُردوں کو زندگی ، بیماروں کو شفا ،
بھوکوں کو غذا ، غریبوں کو زر ، بے حال
لوگوں کو بال و پر ، بے سہارا اور بے کس
لوگوں کو اولاد اور مال و متاع کے انعامات
ملتے رہتے ہیں _!!!
الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ
بحوالہ کتاب __ قلندر شعور