بدلتا موسم اور الرجی اور سینے کے انفیکشن۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جیسے جیسے موسم بدلتا ہے ہمارے علاقے میں میں الرجی ( اپر ریسپائریٹری انفیکشن) اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن فی الحال ہم اس مضمون میں اس کی علامات، احتیاط اور علاج کے بارے میں میں بتائیں گے۔
الرجی کی کچھ علامات یہ ہیں
ناک کا بند ہونا
سر درد
کھانسی
زکام
گلے میں میں خراش وغیرہ
کھانسی خاص طور سے رات کو شدید ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سر میں میں شدید درد رہتا ہے۔ کھانسی عموما خشک ہوتی ہے ہے لیکن لیکن کبھی کبھی اس میں میں ریشہ یا بلغم بھی آتا ہے۔ کھانسی کے ساتھ گلے میں خارش اور درد بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ عموماً بخار یا تو نہیں ہوتا تا یا اگر ہوتا ہے ہے تو تو کم درجہ حرارت والا ہوتا ہے۔ اس حالت میں میں مریض اکثر سیلف میڈیکیشن کرتا ہے ہے جس میں میں اور دی کاؤنٹر ادویات جن میں میں کھانسی کے شربت وغیرہ شامل ہیں ہے، استعمال کرتا ہے۔ اس انفیکشن، جس کو ہم میڈیکل ٹرم میں میں سائنوسائٹس کہتے ہیں ہیں، کا دورانیہ عموما دو سے چار ہفتے تک ہوتا ہے، اور اس میں کھانسی اسی پہلے ہفتے دس دن میں میں زیادہ ہوتی ہے۔ سر درد اور کھانسی کے علاوہ آنکھوں کی پیچھے بوجھ، سینے میں درد، بھوک کا مٹھنا وغیرہ بھی اس کی علامات میں شامل ہیں۔
اس کے علاج کے دو جزو ہیں۔ ایک تو تو میڈیکل علاج ہے جس میں میں اینٹی بائیوٹکس، اینٹی الر جیکس اور پین کلرز تجویز کی جاتی ہیں ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اور برابر کی اہمیت کا حامل علاج میں رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھ کر کر نیم گرم پانی میں نمک ملا کے غرارے کرنا اور اور ناک کے ذریعے اسے نمک ملے نیم گرم پانی سے ناک کی مکمل صفائی اور ایریگیشن کرنا شا مل ہے۔ اس کے علاوہ دن میں دو دفعہ کم از کم ویکس سٹیم انہیلیشن بھی کرنا لازمی ہے۔ اس سب کے ساتھ مرض کی شدت اور دورانیہ میں بہت حد تک کمی واقع ہوتی ہے۔
احتیاطی تدابیر میں میں ارام، گرد و غبار سے اجتناب، گھی اور تیل ملی اجزاء ،ترش اور ٹھندی بای اور مشروبات سے سے پرہیز شامل ہے۔