Daily Roshni News

برطانیہ میں بریڈ فورڈ سے دو پاکستانی نژاد بہنیں لاپتہ

برطانیہ میں بریڈ فورڈ کے علاقے سے پاکستانی نژاد برطانوی دو  بہنیں لاپتہ ہو گئیں۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی 13 سال کی عامرہ محمود اور اس کی بہن 15 سالہ حارثہ محمود کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ 15 سالہ حارثہ محمود کو آخری مرتبہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بریڈ فورڈ کے علاقے ایلرٹن میں دیکھا گیا تھا، وہ تیکھے نیلے رنگ کی جینز ، سفید شرٹ اور سیاہ رنگ کی جیکٹ میں ملبوس تھیں۔

ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق13 سالہ عامرہ محمود کو آخری مرتبہ بریڈ فورڈ کے لوئر گرینیج کمیونٹی سینٹر کے باہر اپنی بہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، وہ سیاہ اسکول ٹراؤزر، سفید شرٹ اور نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس تھیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ دونوں بہنوں سے متعلق کسی کو بھی کچھ معلوم ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جائے۔

Loading