Daily Roshni News

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 5 خوارج ہلاک، لیفٹننٹ کرنل اور سپاہی شہید

ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کےقافلے پر فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ،فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک،جبکہ لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ سیکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران کیا گیا،گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا،خودکش حملہ آور کو بروقت روک کر بنوں شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں 5 خوارج کو ہلاک کردیاگیا،خوارج نے بوکھلاہٹ میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستےکی گاڑی سے ٹکرا دی،گاڑی تباہ ہونے سے لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی عمر 43 سال تھی، شہید لیفٹننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اگلے مورچوں پر قیادت کے لیے معروف تھے،شہید سپاہی کرامت شاہ کی عمر 28 سال تھی، ضلع پشاورکے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فتنہ الخوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہیں،فتنہ الخوارج ماہ مقدس رمضان کے تقدس کی بھی پامالی کر رہے ہیں،اس امر کی واضح دلیل ہے کہ فنتہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

Loading