Daily Roshni News

بڑی گیارہویں کی روحانی تقریب عقیدت و احترام سے کمیونٹی سینٹردی ہیگ میں منعقد کی گئی۔

ہالینڈ، بڑی گیارہویں کی روحانی تقریب عقیدت و احترام سے

کمیونٹی سینٹردی ہیگ میں منعقد کی گئی ، علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے

 حضور غوث اعظم ؒ  کی تعلیمات پر روشنی ڈالی —

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی ۔۔۔عکاسی۔۔۔ راجہ رافت عمران )گزشتہ دنوں ولیوں کے سردار شیخ عبد القادر جیلانی المعروف حضور غوث اعظمؒ کے نام سے منسوب گیارہویں شریف کی سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی پر وقار تقریب  عقیدت و احترام کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں منعقدکی گئی ۔ مذکورہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جبکہ  سے کیا گیا جبکہ شفیق چیمہ ، ندیم نصر،شہزاد علی خان، قمر حسین اورراشد علی خان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی مجددی نے امام الاولیاء شیخ عبد القادر جیلانی ؒکی تعلیمات پر روشنی ڈالتے  ہوئے آپؒ کی حیات میں رونما نے والے اہم یادگار  واقعات بھی بیان کئے۔اجتماعی دعا  کے بعد حاضرین محفل کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی گئی ۔ یاد رہے حضور غوث اعظمؒ کی گیارہویں شریف کی بابرکت محفل ہر ماہ باقاعدگی سے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد کی جاتی ہے۔

Loading