Daily Roshni News

بھارتی بورڈ ہندو انتہا پسندوں کے آگے ڈھیر، مستفیض کو کے کے آر سے ریلیز کرنیکی ہدایت کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دباؤ میں آ کر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیتی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر ) کو بنگلا دیش کے کرکٹر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کرنے کا کہا ہے۔

دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان کو ریلیز کردے۔

دیوا جیت سائیکیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے متبادل کھلاڑی کا کہا تو اس کی اجازت دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کے کرکٹر کو  کے کے آر میں شامل کرنے پر شاہ رخ سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

آئی پی ایل کی ٹیم کے کے آر میں مستفیض الرحمان کو شامل کرنے پر مہاراشٹرا میں تنازع کھڑا ہوا اور سیاستدانوں نے بھی شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر میں ہونے والی آکشن میں کے کے آر نے مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا تھا۔

Loading