Daily Roshni News

بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے متعلق بی سی سی آئی رکن کا اہم بیان سامنے آگیا

انڈین کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آگیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

میڈیا پر کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔ 

 تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس معاملے پر کچھ لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ  بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ اگلے سال  کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔

راجیو شکلا  نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کو مانیں گے۔

Loading