بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی، حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نیوز ڈیسک )سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی کتب ’’احسان و تصوف ‘‘ اور ’’بارانِ رحمت‘‘ مدینۃ الاولیاء ملتان میں قائم پاکستان کی مایہ ناز مادر علمی بہاءُ الدین زکریا یونی ورسٹی سے شایع ہوئیں۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی بہاءُ الدین زکریا یونی ورسٹی کے ویزیٹنگ پروفیسر بھی تھے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے انتقال پر بہاءُ الدین زکریا یونی ورسٹی کے ادارہ علوم اسلامیہ، اسلامک ریسرچ سنٹر کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
بعد ازاں بہاءُ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ہوئی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب ، ڈائر یکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر و ادارہ تصوف وعرفانیات نے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب نے حضرت شمس الدین عظیمی صاحب کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کروائی ۔
اس موقع کی ایک مختصر ویڈیو….
![]()

