Daily Roshni News

‏بہاولپور ائیرپورٹ دہلی ائیرپورٹ کے بالکل برابر ہے..انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا)

‏بہاولپور ائیرپورٹ دہلی ائیرپورٹ کے بالکل برابر ہے..
35 منٹ کے فاصلے پر ہے .
دہلی ائیر پورٹ اس لیے بڑا بن گیا ہے کہ وہاں پر ریفیولنگ کی جاتی ہے جس فلائٹ نے یورپ یا امریکہ جاناہے.

دہلی ائیرپورٹ پر آدھا آدھا گھنٹے فلائٹ ہوا میں رہتی ہے صرف اسلیے کہ نیچے ہینگر فارغ نہیں ہوتا ‏جس فلائٹ نے یورپ یا امریکہ یا دنیا میں کہیں بھی سفر کرنا ہے تو لازمی دہلی ائیرپورٹ سے فیول بھرکر جاتے ہیں

اگر اسکے مقابلے میں ہم بہاولپور میں ری فلنگ اسٹیشن بنادیتے ہیں .

تو دہلی کا آدھے سے زیادہ رش ٹوٹ کر ہمارے پاس آجائے گا
‏ہمارا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی بن جائے گا ہمارے ہاں ری فلنگ بھی ہوجائے گی .

گورنمنٹ اورسول ایویشن کو اچھا خاصہ رینٹ بھی مل جائے گا اور ہمارا ائیرپورٹ فنکشل ہوجائے گا.

اسکے علاوہ ہمارے پاس ہینگرز بھی ہیں
مطلب ایک ائیرپورٹ بنا ہوا ہے اور ائیرپورٹ کے ساتھ کافی رقبہ پڑا ہوا ہے .

‏جہاں سے ایر پورٹ کو اور بہتر کیا جا سکتا ہے ایک جہاز ایک سائیڈ سے لینڈ کرے گا اور دوسری سائیڈ سے ٹیک آف کرے گا
نارملی جہاز 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں
دہلی سے بہاولپور اگر اس رفتار کو دیکھتے ہیں تو یہ آدھا گھنٹہ بنتا ہے .

‏اگر بہاولپور میں ری فلنگ کام شروع ہوجاتا ہے تو بہاولپور میں انٹرنیشنل فلائٹ اترنا شروع ہوجائے گی
ہوٹلنگ کا بزنس شروع اور ایکٹیویٹی بڑھ جائے گی لوکل بزنس میں ترقی ہوگی .

باہر سے لوگ آنا شروع ہوجائے گے جو بہاولپور سے ہوکر دوسرے ملکوں میں جائیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گا.

‏اسکے ساتھ ہم اپنے صحرا کو پکنک پوائنٹ بنا سکتے ہیں دبئی صحرا ہمارے صحرا سے چھوٹا ہے جبکہ ہمارا صحرا اس سے بڑا اور خوبصورت ہے.

خود دبئ والے بھی یہاں کھینچے چلے آتے ہیں دبئی کا صحرا ہر وقت سیاحوں سے بھرا رہتا ہے.
یہی سیاح یہاں بھی آ سکتے ہیں .
یہاں امن و امان کا بھی کوئی مسلہ نہیں۔

Loading