Daily Roshni News

بیرسٹر امجد ملک سے کاشف عزیز بھٹہ کی ملاقات۔

بیرسٹر امجد ملک سے کاشف عزیز بھٹہ کی ملاقات اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ کی ویزا  سروسز کی بحالی اور اوورسیز پاکستانئیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو ۔

راچڈیل مانچسٹر (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ وسیم بٹ  ) سویڈن میں مقیم سینئر صحافی اور فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے صدر کاشف عزیز بھٹہ نے گزشتہ روز راچڈیل میں اوورسیز پاکستانئیوں کی ہر دل عزیز شخصیت سابق اوورسیز پاکستانئیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیرمین مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر راچڈیل میں خصوصی ملاقات کی ۔کاشف عزیز بھٹہ نے اس خصوصی ملاقات میں یورپی یونین کے اہم  ملک سویڈن کے اسلام أباد میں  سفارت خانے  کی ویزا سروسز معطل ہونے کے حوالے سے بیرسٹر امجد ملک کیساتھ مسئلہ اٹھایا اور ان کو اپنا قردار ادا کرنے کی درخواست  کی جبکہ  صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات  اور اوورسیز پاکستانئیوں کو درپیش مسائل پر سیر خاصل گفتگو کی گئی ۔کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ کی ویزا سروسز 5 اپریل 2023 سے بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستانئیوں کو ویزا کے خصول کیلئے مشکلات کا سامنہ ہے ۔کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ سویڈن میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے اس وقت یہ بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہے سویڈن کی ویزا سروسز اور سفارتی سرگرمیاں معطل ہو جانے کی وجہ سے  پاکستانی طلبہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں  جو سویڈن میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ سویڈن کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہوتا ہے جس کے لیے ویزا کی درخواستیں کافی پہلے دینی پڑتی ہیں کیونکہ ویزا ملنے میں چار سے پانچ ماہ لگ جاتے ہیں۔

‎طلبہ کے علاوہ سویڈن میں رہنے والے ان پاکستانیوں پر بھی  ویزا سروس اور سفارتی سرگرمیوں کی معطلی کا بہت برا اثر پڑا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے ہیں یا ان کو سویڈن بلانا چاہتے ہیں ۔اس کے علاوہ  ویزا سروسز  اور سفارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بلاشبہ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلہ پر برے  اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس سے سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے پاکستان کے امیج پر بھی اثر پڑا ہے ۔کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی امیگرینٹس ۔اسٹوڈنٹس اور ان کی فیملیز کو ویزا کے حصول کیلئے ایتھوپیا جانا پڑتا ہے جس پر فی کس کے حساب سے 5 لاکھ روپے تک خرچہ آتا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔کاشف عزیز بھٹہ نے بیرسٹر امجد ملک سے اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانے کی ویزا سروسز بحال کروانے کیلئے اپنا قردار ادا کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وزیر حارجہ و ڈپٹی وزیراعظم پاکستان سینٹر اسحاق ڈار اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو اس پر فلفور نوٹس لینا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے اور سویڈش حکام کے سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات دور کرنے چاہئے ۔بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ سے آگاہ ہیں اور وہ وزیر حارجہ و ڈپٹی وزیراعظم پاکستان سینٹر اسحاق ڈار سے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اس معاملہ کو اٹھائیں گے ۔بیرسٹر امجد ملک نے سویڈن میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ وہ جلد اس بارے اچھی خبر دیں گے ۔بیرسٹر امجد ملک نے صحافت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت ہماری مشترکہ اسا س ہے ، صاف ستھرے صحافی ہمارے معاشرے کااثاثہ اورصحافت کاحسن ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل بارے بات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انشاللہ منشور کے مطابق تارکین وطن کی دادرسی اور نمائندگی کیلئے پاکستان میں قانون سازی اور فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمان میں لانا مسلم لیگ ن کا وعدہ ہے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مسلم لیگ ن سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کر چکی ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،تمام صوبوں کی سطح پر اوورسیز ایڈوائزری کونسل کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی سمیت دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کی جائیدادوں پر قبضے کے کیسز کو نپٹانے کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام سمیت دیگر امور پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس موقع پر کاشف عزیز بھٹہ نے بیرسٹر امجد ملک کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔

Loading