Daily Roshni News

بیرون  ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رہنما تحریر ۔۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

بیرون  ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رہنما تحریر ۔۔۔۔

انتخاب  ۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بیرون  ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رہنما تحریر ۔۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)بیرون  ملک مقیم پاکستانیوں کی اکثریت مزدور یا سیمی سکلڈ ہے ۔اسی مناسبت سے انکی تنخواہیں بہت کم ہیں۔تنخواہ کم ہے تو بچت کم ہے ۔بہرحال کچھ سنجیدہ اقدامات اٹھا کر آپ اپنی زندگی کو قدرے آسان بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ بطور مزدور آئے تھے تو ساری زندگی مزدور رہنا بری بات ہے۔اپنی دلچسپی کے مطابق کچھ سیکھنا شروع کر دیں۔اگر کنسٹرکشن کے شعبے میں ہیں تو کوشش کریں کہ ایک سال تک اسی شعبے میں مخصوص کام کریں تاکہ کوئ مہارت سیکھ سکیں۔

پاکستان چھٹی جائیں تو دکھاوا نہ کریں۔اعتدال میں رہیں۔لمبی چھٹی جا کر ساری بچت ختم کرکے اور ادھار لے کر واپس آنے سے گریز کریں۔لوگوں کی اکثریت ایسا کرتی ہے ۔دو سال بعد چار ماہ کی چھٹی کی بجائے ایک سال بعد تیس چالیس دن کی چھٹی کافی ہے۔

پاکستان میں اپنی بچت سے گھر نہیں ہے تو بنائیں۔اگر بنا ہے تو بہتر کر لیں۔بچوں کو مناسب سہولیات دیں ۔

پلاٹ کسی صورت نہ خریدیں بلکہ فلیٹ خریدیں جو فوری طور پر  کرایہ دینا شروع کرے یا دکان لیں جو آپکو کرایہ دے تاکہ آپکی آمدن کے ذرائع بڑھنا،شروع ہوں ۔

کسی صورت بھی کسی دوست بہن ،بھائ کو پراپرٹی خریدنے کے لیے پیسے نہ بھیجیں ۔90 فی  صد کیسز میں  فراڈ ہوتا ہے۔اپنے ہاتھ سے اپنا پیسہ خرچ کریں البتہ بہن بھائیوں کی ممکن حد تک مدد ضرور کریں ۔

کوشش کریں کہ گھر کے آس پاس پراپرٹی خریدیں تاکہ اسے سنبھالنا،بیچنا آسان ہو۔کسی اچھی ساکھ والے برینڈ میں انوسٹ کریں تاکہ آپکے پیسے نہ ضائع ہوں ۔

 Opf 

 کا کارڈ ضرور بنوائیں ،تاکہ اس کے بہت فوائد حاصل کرسکیں ۔یہ کارڈ اسلام آباد سے بنتا ہے ۔اس پر تفصیلی پوسٹ بھی آئے گی ۔

گلف ممالک کی سٹاک ایکسچینجز قابل اعتماد ہیں۔ان میں بھی انوسٹ کر سکتے ہیں۔دوبئ میں آپ آن لائن چالیس  ہزار روپے کی بھی پراپرٹی خرید سکتے ہیں۔یہ فورا منافع دیتی ہے جو کہ بہت زیادہ نہیں ہوتا ۔ ۔پاکستان کی بجائے اس میں بھی انوسٹ کیا جاسکتا ہے ۔

جب تک خود سیٹل نہ ہوں کسی بھی گھر والے کو عمرے ۔حج پر نہ بلائیں۔ہر شخص پر ذاتی طور پر یہ عبادات فرض ہیں۔جب اللہ پاک آپکو وسیع رزق دے تو ضرور کروائیں ۔

جب تک آپ بہت بڑا کاروبار کھڑا نہ کرلیں کسی رشتہ دار کو ویزہ پر نہ بلا ئیں ۔ کسی رشتہ دار کو ابتدائ چند ہفتوں سے زیادہ فری رہائش ،کھانا نہ دیں وگرنہ وہ کبھی بھی ٹک کر کام نہیں کرے گا ۔شاید یہ بات سخت لگ رہی ہوں لیکن حقیقت یہی ہے۔

آپ پر پہلا حق آپ کا بیوی بچوں کو ،ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کا ہے ۔اسی ترتیب سے سب سے سلوک اختیار کیا جائے۔

اپنی بیگم کو سونا بنا کر دینے کی بجائے اس پیسے کو انوسٹ کریں ،سونا گھر پڑا رہتا ہے۔انوسٹمنٹ کچھ نہ کچھ لے کر آئے گی۔

اپنی حیثیت کے مطابق لوگوں کو تحائف دیں۔لوگ نہ کبھی خوش ہوئے ہیں نا ہوں گے ۔اس لیے اعتدال کا راستہ اپنائیں۔

محض شو آف کے لیے آئ فون کا جدید ترین ماڈل لے کر   چار لاکھ روپے ضائع نہ کریں ۔اگر آپ کا پروفائل اس غرض  کا ہے تو ضرور خریدیں وگرنہ ایک مزدور یا دو تین ہزار تنخواہ لینے والے شخص کا چار لاکھ روپے کا فون لینے کا کوئ تک نہیں بنتا۔

جس ملک میں قیام ہے ۔اس کے بارے میں منفیت نہ پھیلائیں۔مزدوروں اور سیمی سکلڈ افراد کی اکثریت گھر سے باہر نہیں نکلتی اس لیے حقائق سے باخبر نہیں ہوتی۔سنی سنائی بات آگے بی پھیلائیں۔

شاپنگ مالز میں جائیں تو راہداریوں کے درمیان میں نہ کھڑے ہوں۔بالکل ریک کے بالکل قریب کھڑے ہوں۔

مالز و مقامی پبلک

جگہوں پر جائیں تو آہستہ بولیں ۔پاکستانیوں کی اکثریت بہت شور کرتی ہے ۔خوشبو لگا کر جائیں ۔تاکہ دیگر لوگ بھی سکون سے شاپنگ کر سکیں۔

اپنے کپڑوں کو دھوپ ضرور لگوائیں ،سنگل رہنے والے افراد کی اکثریت کپڑوں کو سائے میں خشک کرتی ہے ۔اور پسینے   والے کپڑے بھی مسلسل سائے و اے سی  میں رہنے کی وجہ سے ایک خاص قسم کی بدبو پیدا ہو جاتی ہے ۔اس سے بچیں ۔

اپنے بچوں کو اپنے بجٹ کے مطابق پرائیویٹ سکول میں بھیجیں ،تعلیم پر ایک حد سے زیادہ خرچ نہ کریں یہ بہت بڑی خام خیالی ہے کہ پرائیویٹ سکولز میں پڑھ کر بچے بہت بڑے افسر بنتے ہیں۔ہم سے مشاورت کر سکتے ہیں۔

اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے ۔اولاد کا سکھ دے۔

#ریحان_باقر سالیوشنز۔۔۔ Copied

Loading