Daily Roshni News

تحریم رحمنٰ نے انٹرنیشنل  قانون اکیڈمی سے اسکالرشپ حاصل کر لی۔

ہالینڈ، تحریم رحمنٰ نے انٹرنیشنل  قانون اکیڈمی

دی ہیگ سے اسکالرشپ حاصل کرنے کا

 اعزاز حاصل کر لیا ۔۔

ہالینڈ (ڈیلی  روشتی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی ) اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم رسول محتشمﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ علم حاصل کرو مہد سے لحد تک اور پھر علم کے حصول کے لئے دُور دراز ملک جانا پڑے تو ضرور جائیں   جبکہ علم کی اہمیت اور فضیلت پر مزید فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ ہم ان  ارشادات نبوی ﷺ سے بخوبی اندازہ لگا سکتےہیں کہ علم کی اہمیت کیا ہے۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک طویل عرصے سے مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خاص مقام رکھنے والےجامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے نائب صدر خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کی صاحبزادی تحریم رحمن نے اپنی لگن اور محنت شاقہ  کے باعث انٹر نیشنل قانون اکیڈی دی ہیگ سے موسم گرما  میں منعقد ہونے والے کو رس میں حصہ لے کر اسکالر شپ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سلسلے میں تحریم رحمن اور اس کے دیگر ساتھی طلباء کو سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ میں مدعو کیا گیا جہاں سفیر پاکستان محترم سلجوق مستنصر تارڑ اور دیگر افسران نے خارجہ پالیسی کے بین الاقوامی  قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی  ۔ ان تمام طلباء کے لئے ٹرکش سفارتخانہ میں میں بھی  ترکی کی فارن پالیسی  سے متعلق تفصیلات سے آگاہ  کرنے کا اہتمام کیا گیا جبکہ عالمی عدالت انصاف دی  ہیگ میں مختلف سینیئر قانون دانوں اور ججزنے اسکالرشپ کا اعزاز حاصل کرنے والے طلباء کو بین الاقوامی قوانین کے بارے میں بھر پور معلومات فراہم کیں۔

Loading