Daily Roshni News

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے پارٹی کے ’پلان ڈی‘ کا انکشاف کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کے پلان ڈی کا انکشاف کر دیاہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں رؤف حسن نے  پارٹی کے پلان ڈی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ایک اتحادی پارٹی کو جوائن کر لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین پارٹیاں ان کی نظر میں ہیں اور ان پارٹیوں سے اس سلسلے میں بات چیت بھی ہو چکی ہے۔

پارٹیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اتنے بھولے بھی نہیں ہیں کہ ان پارٹیوں کے نام بھی بتا دیں۔

اس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک کے سفارت خانوں نے یقین دلایا ہے کہ ملک میں الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ملتوی  شدہ انٹرا پارٹی انتخابات جلد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے ورکرز کو  بلاتے ہیں تو دفاتر سیل کردیے جاتے ہیں۔

 رؤف حسن کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پرپاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

Loading