Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شہادت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روحانی محفل کا انعقاد ۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شہادت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روحانی محفل کا انعقاد جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں شہادت امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء اراکین  وابستگان کے علاوہ مقامی کمیونٹی  نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز عروش احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ڈاکٹر گلزار احمد ۔رضوان احمد طور اور محمد نواز نے حضور نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو اخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منقبت بھی پیش کی جس سے محفل پر کیف و سرور اور وجد انگیز  کیفیت طاری رہی جبکہ اس محفل کی نقابت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے ۔

علامہ محمد عدیل محبت اہل بیت اطہار اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی سورہ الاحزاب کا ترجمہ اور تشریح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایت کریمہ اہل بیت اطہار کے جمیںع فضائل۔ رفعتوں ۔ عظمتوں اور قدر و منزلت کے بیان کا منبع مصدر اور سب سے اہم علمی اور قرآنی سرچشمہ ہے ۔ شہدائے کربلا کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خانوادہ رسولؐ کی مقدس ہستیوں کی شہادت نے میدان کربلا کو جو مقام و مرتبہ اور عالم اسلام و عالم انسانیت کو جو سوچ و فکر عطا کی ہے اس فلسفہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ واقعہ محض واقعہ نہ رہے بلکہ ایک ابدی حقیقت کے طور پر سمجھ میں آ جائے امام عالی مقام نے اللہ تعالی کی ذات سے متعلق حق کو نہایت احسن انداز کے ساتھ میدان کربلا میں ادا فرمایا اور شہادت امام حسینؑ کا یہی پیغام ہے کہ ہم نے ہر جابر ظالم کے خلاف آواز بلند کرکے غیرت و حمیت سے جینا ہے اور نبی کریمؐ اور اہل بیت اطہار سے والہانہ محبت کرنا ہے

 آخر میں حلقہ ذکر اور نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نزرانہ پیش کیا تمام عالم اسلام وطن عزیز پاکستان کی ترقی خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی  کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

 آئرلینڈ کے معروف قانون دان اور نیشنل ایڈوائزری کمیٹی منہاج القرآن آئرلینڈ کے چیئرمین چوہدری عمران خورشید کی طرف سے حسینیؐ لنگر پیش کیا گیا ۔

Loading