تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام منہاج سنٹر گلاسگو میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بچوں کی تعلیم و تربیت اور والدین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر ایک تربیتی نشست میں نہایت علمی و فکری خطاب ۔
گلاسگو سکاٹ لینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی گلاسگو آمد ۔ منہاج سنٹر گلاسگو کے زیر اہتمام ہونے والی تربیتی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور والدین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر نہایت علمی و فکری خطاب کیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین وبستگان اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس تربیتی نشست کا آغاز یعقوب حیات نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔طاہر الیاس نے حضور نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے منہاج سنٹر گلاسگو کے ڈائریکٹر علامہ شاہد بابر نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا . تربیتی نشست کے اغراض و مقاصد منہاج القرآن گلاسگو کے نئے پروجیکٹ حجتہ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے علمی و فکری کام اور شورہ آفاق تصالیف کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا ۔
اس پروگرام میں جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ۔ڈاکٹر فیصل اقبال خان ۔معروف قانون دان سپریم کورٹ آف پاکستان مخدوم مجید حسین شاہ اور ڈاکٹر غزالہ قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ بھی موجود تھے ۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پرفتن دور میں ایمان کی حفاظت اور اسے اگلی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت ہے یہ کام سب سے پہلے گھروں میں شروع ہونا چاہیے والدین کے کندھوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی شخصیت اور روحانی بنیاد بچپن میں ہی قائم کریں محض دنیا سنوارنا کوئی کامیابی کی حیثیت نہیں رکھتی دنیا کے ساتھ ساتھ ان کے اچھے مستقبل اور آخرت کو سنوارنے اللہ اور رسولؐ سے تعلق جوڑنا بھی انتہائی ضروری ہے ۔
بچوں اور نوجوانوں کی تربیت اس انداز سے کرو کہ وہ موثر مقرر بنیں دین کے سچے سفیر بنے اور اپنے معاشرے میں فعال کردار ادا کرے یہ سب کام تنہا ممکن نہیں بلکہ اجتماعی نظام اور مضبوط ڈھانچوں میں رہ کر ہی پایہ تکمیل کو پہنچ سکتا ہے جہاں ایمان ۔ نظم ۔ کردار اور علم پروان چڑھتے ہیں آج کے فتنے اور بے شمار مشغولیات کے دور میں جماعت سے جڑے رہنا ایک ڈھال بھی ہے اور روشنی کا مینار بھی ہر فرد کو چاہیے کہ وہ محض تماشائی نہ بنے بلکہ تحریک منہاج القرآن کے عظیم مشن کا سرگرم رکن بنے تاکہ قران و سنت کے پیغام کی حفاظت اور اس کا فروغ ہر حال میں جاری رہے ۔
اس پروگرام کے انتظام و انصرام میں جن اہم شخصیات کا تعاون رہا ان میں ایل ای سی صدر شیخ ریحان احمد رضا ۔ ڈاکٹر خالد محمود ۔ قیصر حبیب ۔رضا اختر ۔احتشام خان ۔عثمان نذیر۔ اسامہ بلال ۔نعیم جاوید ۔جمال ناصر اور دیگر شامل تھے ۔