Daily Roshni News

تربیت بتاتی ہے، خاندان کیسا ہے۔

تربیت بتاتی ہے، خاندان کیسا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زبان دراز عورت اور مارکُٹائی کرنے والا مرد دونوں سے جس قدر ممکن ہو جان چُھڑا لیں۔زندگی اللہ کی دی گئی نعمت ہے اسے ہر وقت تکلیف دہ بنا کر مت رکھیں۔

ذہنی اذیت بے سکُونی اور ہر وقت کی چخ چخ صرف آپ دونوں کو ہی نہیں آپکی اولاد کو بھی نفسیاتی مریض بنا دیتی ہے آپ تو رو دھو کر جی ہی لیتے وہ اک نسل ایسی تیار ہو جاتی جنکو نارمل زندگی خواب لگتی۔

گھر کی چاردیواری بچوں کی جسمانی ہی نہیں ذہنی روحانی پناہ گاہ بھی ہونی چاہئیے جسم کی نشوونما کے ساتھ اخلاقی سماجی دینی تربیت بھی عین فرض ہے والدین پہ۔۔

بیٹی جب ماں کو تابڑ توڑ مباحثے کرتے ہوئے دیکھتی ہے ہر بات میں۔شورشرابہ تو یا تو وہ سب اڈاپٹ کر لیتی ہے یا ذہنی کوفت کا شکار ہو جاتی ہے

بیٹا جب باپ کو ہاتھ چلاتے تشدد کرتے دیکھتا ہے تو وہ یا تو سیم ویسا ہی اپلائی کرتا ہے یا اندر ہی اندر گُھٹن کا شکار ہوتا ہے

دونوں صورتوں میں اولاد سماجی روئیوں کو سمجھنے میں ناکام رہتی ہے انہی میں کئی ماں سے بھی زیادہ منہ پھٹ اور زبان دراز ہو جاتیں اور بیٹے باپ سے بھی زیادہ کریمنل نکل آتے۔

برداشت کرنا صبر کرنا ضبط کرنا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے مگر دوسروں کی دی گئی تکلیف سےنفسیاتی مریض ہونا خود کو خوشیوں سے قسمت سے تقدیر سے بدظن رکھنا مایوس رہنا اور کڑواہٹ بھرے گھونٹ ہی بھرتے بھرتے قبر میں اُتر جانا اولاد کو تکلیف دہ رنج بھرے حبس زدہ ماحول میں پروان چڑھانا اور معاشرے میں منفی ذہنیت کا اضافہ کرنا کسی طور پہ مناسب عمل نہیں۔

 اس لیے وقت پہ فیصلہ کریں لمحوں کی غلطیوں پہ صدیوں سزا پانے کا عمل محدود کریں۔

ڈگریاں نہیں کرتیں فیصلے فراست کے

تربیت بتاتی ہے، خاندان کیسا ہے۔

Loading