ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )توبہ پرہیز گاری پر موقوف ہے۔ تقویٰ اور پرہیز گاری کے ذریعے ہی دنیوی اور اُخروی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔ ایک رائی برابر بھی برے عمل سے ڈرنا اور ان تمام چیزوں سے اجتناب کرنا جو بندے کو اللہ تعالیٰ سے دور رکھیں، پرہیز گاری ہے۔
پرہیز گاری اتنا اعلیٰ و ارفع عمل ہے کہ اِس کے سبب انسان کو عزت و احترام حاصل ہوتا ہے۔ تقویٰ بھی پرہیز گاری کا مترادف لفظ ہے۔ پرہیز گار ہونا درحقیقت ہر حرام اور مشتبہ چیز کو ہمیشہ کے لئے اپنے شب و روز سے نکال دینا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے دریافت کیا: