تمہاری زندگی ایک عظیم عورت کی محبت سے شروع ہوئی تھی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب ایک دن بیٹے نے اپنی ماں سے پوچھا کہ آپ کیوں روتی ہیں؟
تو ماں نے کہا: کیونکہ میں ایک عورت ہوں
بیٹے نے حیرت سے کہا: میں یہ بات نہیں سمجھتا
ماں نے اسے گلے لگایا اور کہا: تم کبھی سمجھ ہی نہیں سکتے
پھر اس بیٹے نے اپنے باپ سے پوچھا: ماں ہمیشہ کیوں روتی ہے، وہ بھی بغیر کسی وجہ کے؟
باپ نے جواب دیا: تمام عورتیں بلاوجہ ہی روتی ہیں
وقت گزرتا گیا، وہ بچہ بڑا ہو کر ایک مرد بن گیا
مگر آج بھی وہ یہی سوال دل میں لیے گھومتا رہا: آخر عورت کیوں روتی ہے؟
ایک دن اس نے ایک عالم اور دانا انسان سے پوچھا:
بتائیے عورت کیوں روتی ہے؟
عالم نے جواب دیا:
جب اللہ نے عورت کو پیدا کیا، تو اسے مضبوط کندھے عطا کیے تاکہ وہ دنیا کے بوجھ اٹھا سکے
اسے نرم اور شفیق بازو دیے تاکہ دوسروں کو سکون دے سکے
اللہ نے اسے اندرونی طاقت دی تاکہ وہ بچوں کو جنم دے سکے
اور وہ اس وقت بھی صبر کرے جب بڑے ہو کر وہی بچے اس کی نافرمانی کریں
اللہ نے اسے ہمت دی تاکہ وہ اپنے خاندان کا بوجھ اٹھا سکے
بے شمار مصیبتوں میں صبر کرے، اور زبان پر شکوہ تک نہ لائے
اسے اپنے بچوں کے لیے ایسی محبت دی جو کبھی ختم نہ ہو
چاہے وہ بچے کتنی ہی تکلیف کا سبب بنیں، وہ ماں پھر بھی ان سے محبت کرتی ہے
اور آخر میں،
اللہ نے عورت کو آنسو عطا کیے تاکہ جب بوجھ حد سے بڑھ جائے
تو وہ ان آنسوؤں کے ذریعے اپنا بوجھ ہلکا کر لے
اور پھر سے زندگی کی راہ پر چل سکے
یہی اس کی واحد کمزوری ہے
اس لیے دنیا کی ہر عورت کے آنسو کی قدر کرو
چاہے وہ بظاہر بے وجہ ہی کیوں نہ ہوں
یاد رکھو،
جس دن تم پیدا ہوئے، اس دن تمہاری ماں کا جسم تمہیں اپنی غذا دیتا رہا
ناف کا نشان تمہارے جسم پر ہمیشہ باقی رہے گا
تاکہ تمہیں یاد رہے کہ تمہاری زندگی ایک عظیم عورت کی محبت سے شروع ہوئی تھی
اے رب! میں جتنی بار سانس لوں
تو میری ماں اور تمام ماؤں کو جنت نصیب فرما
آمین