توشہ خانہ کیس ، عدالتی فیصلہ آگیا
پی ٹی آئی چیئر مین 5سال کے لئے نا اہل،
تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ
عمران خان کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں بدعنوانی ،دھوکہ بازی ،فراڈاور جعل سازی کھل کر سامنے آگئی۔ عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سنا دیا اس فیصلے کے تحت پی ٹی آئی چیئر مین کو 5سال کے لئے نااہل ، 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں دی گئیں ہیں ۔ فیصلے میں فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ،ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ زمان پار ک جا کر عمران خان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے دوران کسی طرح کی مزاحمت سامنے نہیں آئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت کے جج کے حکم کے مطابق مجرم عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔