Daily Roshni News

تھیسالونیکی انٹرنیشنل فیئر 2025 میں پاکستان کی بھرپور شرکت۔

تھیسالونیکی انٹرنیشنل فیئر 2025 میں پاکستان کی بھرپور شرکت، سفیر پاکستان عامر آفتاب قریشی نے پویلین کا افتتاح کیا*

یونان : (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔چوہدری انصر اقبال بسراء )پاکستانی سفارتخانے کی اس کوشش کو تجارتی و ثقافتی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے، اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یونان کے شہر تھیسالونیکی میں جاری 89ویں *تھیسالونیکی انٹرنیشنل فیئر 2025* میں پاکستان نے مؤثر اور بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنا قومی پویلین قائم کیا، جس کا افتتاح سفیر پاکستان برائے یونان جناب عامر آفتاب قریشی نے کیا۔

یہ عالمی میلہ 7سے 14 ستمبر تک جاری رہے گا اور رواں سال اس کی 100ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے پویلین میں ٹیکسٹائل، ہینڈی کرافٹس، زرعی مصنوعات، آئی ٹی سروسز اور سیاحت کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرایا۔

افتتاحی تقریب کے دوران سفیر پاکستان نے کہا کہ:

“تھیسالونیکی انٹرنیشنل فیئر میں پاکستان کی شرکت نہ صرف ہمارے تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ دے گی بلکہ ہماری ثقافت، ہنر اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرے گی۔ ہم یونان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر شعبے میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔”

اس موقع پر یونانی حکام، مقامی کاروباری نمائندے، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پویلین میں پاکستانی ثقافت کے رنگ، روایتی کھانے اور موسیقی نے شرکاء کو بھرپور انداز میں محظوظ کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کی اس کوشش کو تجارتی و ثقافتی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے، اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Loading