Daily Roshni News

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جارہا ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان  نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس وقت کیویز کی قومی ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Loading