Daily Roshni News

ثانیہ مرزا کا پریشان لوگوں کے نام اہم پیغام

سابقہ بھارتی ٹینس پلیئر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے مستقبل کیلئے پریشان ہونے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔

کرکٹر شعیب ملک سے اپنی زندگی کی راہیں جدا کرنے کے بعد ثانیہ مرزا سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ انکی ہر پوسٹ اور اسٹوری صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد بیٹے کے پرورش کیلئے اپنی خواہشیں قربان کرنے اور ہمت نہ ہارنے والی ثانیہ مرزا یقیناً اپنے پختہ عزم کی بدولت تمام خواتین کیلئے ایک مثال بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے مستقبل کی غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے کے بارے میں لوگوں کو مفید مشورہ دے دیا۔

ثانیہ مرزا کا  پریشان لوگوں کے نام اہم پیغام

انہوں نے لکھا کہ،’مستقبل کی فکر میں مت روؤ خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں،اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔’

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا اپنی پوسٹ اور اسٹوری سے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو سبق آموز پیغام دیتی نظر آئی ہیں۔

Loading