جامعہ مسجد صوفیا میونخ جرمنی میں فیملیز کا اجتماعی افطار کا اہتمام ، اس با برکت موقعہ پر ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا ، شرکائے تقریب کی مبارکباد اور دعائیہ کلمات ۔
رمضان المبارک کا مہینہ بابرکت مہینہ ہے اور خدا اپنے بندوں کو کثرت سے معاف فرماتا ھے اور کیونکہ یہ مہینہ خدا کا مہینہ ھے تو خدا اچھے عمل کا ثواب اپنی شان کے مطابق دیتا ھے رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرنے کے لیئے تمام فیملیز نے جامع مسجد صوفیا میونخ میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا اور ماشاء اللہ بھر پور طریقے سے سب شامل ھوے
اس موقعہ پر مسجد کے امام خان محمد خان نے رمضان المبارک کی اہمیت اور روزہ رکھنے کا مقصد اور اجر کا بڑے خوبصورت انداز میں بیان فرمایا مسجد صوفیا میں رمضان المبارک کی برکت سے ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کیا تمام فیملیز نے لڑکی کو بے انتہا مبارکباد اور دعائیں دیں آخر میں یہ تقریب اجتماعی دعا پر اختتام پذیر ھوئی
![]()




