جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی پاکستانی کمیونٹی
کے لئے بے لوث خدمات پر لواحقین ِ میت کا
اظہار اطمینان اور دعائیہ کلمات۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )گزشتہ چند دنوں میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی طرف سےعبد الخالق مرحوم، افتخار احمد خان مرحوم، شمعون سلیم مرحوم اور محمد اکبر خان مرحوم کی تجہیز وتکفین کا اہتمام کیا گیا۔ لواحقین میت نے مسجد کیطرف سے دی گئی سہولیات کا شاندار الفاظ میں ذکر کیا اور کہا کہ اس مسجد میں غسل، کفن اور خاص طور پر کولنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ایک وقت میں 3 میتوں کو کولنگ میں رکھا جا سکتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جنازوں میں شرکت کی اور بہترین انتظامات کرنے پر خاص طور پر خادم اعلیٰ جامع مسجد غوثیہ ملک مسعود کلیامی کا شکریہ ادا کیا۔