ہالینڈ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے امام و خطیب
مولانا حافظ محمد عمران قادری، عمرہ کی سعادت
کے لئے ، 9 ستمبر کو حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی)جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد عمران قادری الجیلانی بروز منگل 9 ستمبر 2025 کوعمرہ کی سعادت کے حصول کے لئے ایمسٹرڈیم ائیر پورٹ سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ میں قیام کے دوران خاتم الانبیاء سید المرسلین، احمد مجتبے ، محمد مصطفے ﷺکے روضہ انور پر حاضری پیش کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے، جبکہ بعد ازاں عمرہ کی سعادت کے حصول کے لئے مکتہ المکرمہ روانہ ہو جائیں گے۔
یاد رہے اس وقت نبی رحمت ﷺکی ولادت پاک کا بابرکت مہینہ ربیع الاول جاری ہے مذکورہ ماہ مبارکہ کی پہلی تاریخ سے بارہ تاریخ تک مولانا حافظ عمران قادری کی نگرانی میں میلاد النبیٰﷺ کی پر وقار تقریبات جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام منعقد کی گئیں ۔ متذکر ہ مسجد کی انتظامی امور کمیٹی کے تمام ساتھی بلخصوص خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیا می تقریبات کے انتظامات کرنے میں اپنی بے لوث خدمات پیش کرنے کے لئے عمل پیرا رہے۔