Daily Roshni News

جاوید بٹ پیارے نے پانچویں روزے کی افطاری کا  شاندار اہتما م کیا۔

کمیونٹی  سینٹر دی ہیگ میں روزانہ  کی بنیاد  پر افطاری کا

تسلسل جاری ہے، ہر دلعزیز شخصیت جاوید بٹ پیارے

نے پانچویں روزے کی افطاری کا  شاندار اہتما م کیا۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) ماہ رمضان المبارک کی آمد سے مساجد اور اسلامی مراکز میں روزے داروں کی روزہ کشائی کا اہتمام روزانہ کی بنیادپر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 15مارچ 2024کو پاکستانی  کمیونٹی دی ہیگ کی ہر دلعزیز شخصیت جاوید بٹ پیارے نے پانچویں روزے کی افطاری کا شاندار انتظام و انصرام پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں  کرنے  کی سعادت حاصل کی۔ روزہ کشائی کی اس تقریب میں میزبان اول جاوید  بٹ پیارے نے روزہ داروں کا استقبال کیااور ان کی آمد کا دلی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔ مرکز  کی جامع مسجد کے امام و خطیب نے تلاوت قرآن کے بعد اجتماعی دعا میں فلسطین اور کشمیر کے  مظلوم مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مناجات پیش کیں جبکہ عالم اسلام اور شرکائے تقریب بالخصوص میزبان جاوید بٹ پیارے کے لئے  خیرو برکت کے لئے اثر انگیز دعائیں کیں۔ معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے جاوید  بٹ پیارے کے روزہ کشائی کے اس کارخیر کو سراہتے ہو ئے مبارکباد اور ان کے  حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading