پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے پی جے کے
صدرشاہد چوہان نے ہالینڈ کی معروف شخصیت اور
سنیئر صحافی جاوید عظیمی کو مذکورہ تنظیم کے لئے
جو ائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل- – – نمائندہ خصوصی) پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ بین الاقوامی تنظیم انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر شاہد چوہان نے اپنی نئی کابینہ جو دو سال 2027 – 2025 کے لئے کام کرے گی۔اس کا بینہ کے عہدیداران کا آن لائن اجلاس کے دوران با ضابطہ اعلان کر دیا جس کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آباد سمندر پار پاکستانی معروف صحافیوں کو کابینہ میں شامل کیا ۔ صدر شاہد چوہان نے اس اعلان کے دوران معروف سینئر صحافی اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کو متذکرہ تنظیم کے لئےجو ائنٹ سیکرٹری مقرر کیا ۔
اپنی تقرری پر جاوید عظیمی نے صدر شاہد چوہان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کے ساتھ امور سر انجام دینے کا عزم مصمم بھی کیا۔