پاکستان وزٹ2023
مدیر اعلیٰ ڈیلی روشنی نیوز جاوید عظیمی 18دسمبرکو
نجی دورے پر ہالینڈ سے پاکستان کے لئے
روانہ ہو رہے ہیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردواخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نجی دورے پر بروز پیر18دسمبر کو ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ سے کراچی پاکستان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ مذکورہ دورے کے دوران اپنے کزن ناصر جاوید کی صاحبزادی مریم مغل کی شادی خانہ آبادی میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ روحانی ، مذہبی اور ثقافتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی دورے کے شیڈول کا حصہ ہیں۔متذکرہ دورے کے دوران سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے مزار پر حاضری اور مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کریں گے۔ جبکہ لاہور، اسلام آباد، حیدر آباداور پاکستان کے دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت بھی متوقع ہے۔ یا درہے اس دورے کے دوران جاوید عظیمی کی اہلیہ بھی ہمراہ ہوں گی۔