Daily Roshni News

جاوید عظیمی نے پاکستان اسلامک اینڈ  کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ اختیار کرلی۔

ہالینڈ، متحرک سماجی رہنما جاوید عظیمی نے پاکستان اسلامک اینڈ

 کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ اختیار کرلی، انتظامی امور

 کمیونٹی کے عہدیداران کو فارم پیش کر دیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – – نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 19 دسمبر 2025کوبعد نماز جمعہ متحرک سماجی رہنما اور ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی ممبر شپ اختیار کرلی اور اپنا ممبر شپ فارم مذکورہ سینٹر کی انتظامی امور کمیٹی کے عہدیداران میاں عاصم محمو د ، چوہدری محمد الیاس، راجہ زیب خان اور چوہدری زمان کوپیش کر دیا ۔

جاوید عظیمی نے نمائندہ خصوصی روشنی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ممبر بننے کے سلسلے میں میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد الیاس اور چوہدری محمد اقبال (قاضیاں) نےمتذکرہ مرکز کے اغراض و مقاصد اور کمیونٹی امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر انھوں نے ممبر بننے کا اعادہ کیا۔ جاوید عظیمی کے ممبر بننے پر کمیونٹی امور کے عہدیداران نے صمیم قلب سے شکریہ اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ یادر ہے جاوید عظیمی ایک عرصہ دراز سے مذکورہ مرکز سے مالی تعاون کرتے چلے آرہے ہیں۔

Loading