Daily Roshni News

جاوید عظیمی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہالینڈ پہنچ گئے۔

جاوید عظیمی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ہالینڈ پہنچ گئے۔

عزیز واقارب نے دعاؤں کے سایے میں رخصت کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) علمی، ادبی ، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال  ہالینڈ کے نگران، آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی وطن عزیز پاکستان کا نجی دورہ مکمل کرکے بروز پیر 15جنوری 2024کو بخیر وعافیت ہالینڈ پہنچ گئے۔ ہر دلعزیز رفاعی شخصیت ناصر جاوید مغل کی قیادت میں قریبی عزیز واقارب بیگم رضوانہ ناصر، محمد اظفر علوی ان کی اہلیہ مریم جاوید  اور دیگر نے جاوید عظیمی اور بیگم انجم جاوید عظیمی کو کراچی ائیر پورٹ سے اپنی دعاؤں کے سایے میں ہالینڈ کے لئے رخصت کیا۔

جاوید عظیمی نے ائیر پورٹ پر موجود الوداع کہنے والے عزیز واقارب کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ناصر جاوید اور ان کی اہلیہ کا اپنی صاحبزادی مریم جاوید کی شادی کی تقریب خصوصی مدعو کرنے پر انتہا ممنون ہوں  اور بلخصوص شاندار خصوصی مہمان نوازی کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت والی طویل زندگی عطا فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سےسب   کو خوشیوں سے مالا مال کریں اور ان خوشیوں کو دوسروں میں بھی تقسیم کرنے کی توفیق ِ جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین

Loading