ناصر جاوید مغل کی صاحبزادی اور جاوید عظیمی کی
بھتیجی مریم مغل آج 22دسمبر2023کو
اظفر علوی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی آج کل اپنے نجی دورے کے سلسلے میں پاکستان کے شہر کراچی میں قیام پذیر ہیں۔ مذکورہ دورے کے دوران اپنے کزن ناصر جاوید مغل کی اکلوتی صاحبزادی مریم مغل کی شادی خانہ آبادہ کی خوشیوں بھری تقریب میں جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کریں گے۔ متذکرہ تقرین کے بعد ادبی ، سماجی ، ثقافتی، مذہبی اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یاد رہے آج بروز جمعتہ المبارک 22دسمبر2023کو محمد جاوید عظیمی کی بھتیجی مریم مغل اظفر علوی سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گیں۔
اس تقریب ِ سعید کو بخیرو خوبی سرانجام دینے کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔