Daily Roshni News

جاپان کے پارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی

جاپان میں ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد کی اکثریت ختم ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 98 سیٹیں زیادہ حاصل کی ہیں تاہم وہ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہ کر سکی۔

جاپان ٹائمز کے مطابق ملک میں قبل ازوقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکی اور 15 برس میں پہلی بار جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ایوان زیریں میں اکثریت کھو بیٹھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی جماعت کومیٹو نے 215 نشستیں حاصل کیں جبکہ اپوزیشن کی کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے 148 نشستیں حاصل کیں، پچھلے انتخابات کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے 58 نشستیں حاصل کی تھی۔

جاپان میں حکومت قائم کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو ایوان زیریں میں 465 میں سے 233 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Loading