Daily Roshni News

جب اللہ نے ارادہ کیا تو اللہ کے ذہن میں جو کچھ جس طرح موجود تھا عمل میں آ گیا۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ عالم ارواح عمل میں آیا

جب اللہ نے ارادہ کیا تو اللہ کے ذہن میں جو کچھ جس طرح موجود تھا عمل میں آ گیا۔ پروگرام کا پہلا مرحلہ عالم ارواح عمل میں آیا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عالم ارواح:کائنات میں حرکت کی یہ طرز متعین ہوئی کہ انواع اور ہر نوع کے افراد کی اجتماعی فلم بن گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آدمی جب تک پیدا نہیں ہوتا تو عالم ارواح میں رہتا ہے۔ جہاں روحیں قیام کرتی ہیں

باطنی زندگی میں سب سے پہلے کا عالم، عالم ارواح ہے یعنی جہاں سے ہماری روحیں چل کر اس دنیا میں مادی وجود میں ظاہر ہوئیں،

وہ عالم ارواح سے دیکھتا ہوا آیا ہے..اگر اس کے اندر سننے کی صلاحیت ہے تو وہ اس کی روح کی صلاحیت ہے..عالم ارواح میں جن کانوں سے وہ سنتا تھا وہ دنیا میں آنے کے بعد بھی انہی کانوں سے سنتا ہے..اسی طرح اگر اس کے اندر بولنے کی صلاحیت ہے تو وہ صلاحیت بھی روح کی ہی صلاحیت ہے!..

عالم ارواح میں جہاں ارواح نے اللہ تعالیٰ کی آواز سن کر اور اللہ تعالیٰ کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا اقرار کیا لیکن اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت ابھی مخلوق نے وہ روپ اختیار نہیں کیا جہاں مخلوق، خالق کو قبول کرے یا رد کرے..عالم ارواح میں، جہاں اختیار زیر بحث نہیں آتا..مخلوق نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے..اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے؟ ..لہٰذا عالم ارواح کے بعد مخلوق عالم ناسوت میں آئی..

Loading