Daily Roshni News

جب قرآن “Skip” کرواتا ہے.۔۔تحریر۔۔۔ مقیتہ وسیم

جب قرآن “Skip” کرواتا ہے.

 عدد 9، حیرت اور وقوفِ عرفات

تحریر۔۔۔ مقیتہ وسیم

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ مقیتہ وسیم )قرآن ویسے تو پورا ہی عجیب ہے،

مگر بعض آیات ایسی ہیں جو انسان کو رک کر سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

سورۃ القصص کی وہ آیت…

جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کے سسر حضرت شعیب علیہ السلام کے درمیان نکاح کی گفتگو ہو رہی ہے:

قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَىٰ أَن تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ ۖ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِندِكَ…

آٹھ سال خدمت،

اور اگر دس پورے کر لو تو وہ تمہاری طرف سے احسان۔

یہاں ایک عجیب سوال جنم لیتا ہے:

نو سال کہاں گئے؟

نو کو درمیان میں کیوں نہیں رکھا گیا؟

یہ محض اتفاق نہیں…

قرآن میں “اتفاق” بہت کم ہوتے ہیں۔

عدد 9 جسے بار بار Skip کرایا گیا

سوچیے:

حضرت شعیب علیہ السلام نے نو سال کا ذکر نہیں کیا

حج کا مرکزی دن نو ذوالحجہ ہے ، وقوفِ عرفات

وقوف کا مطلب: رک جانا، ٹھہرنا، سوچنا

عرفات کا مادہ: عرفان، جاننا

جو حج پر نہیں،

اس کے لیے بھی نو تاریخ کو روزہ رکھا گیا

تاکہ وہ جاننے کے عمل میں شریک ہو.

کیا یہ Skip کرنا صرف مذہب میں ہے؟

نہیں۔

Microsoft نے Windows 9 skip کر دی

Apple نے iPhone 9 نہیں بنایا

قرآن نے سورۃ التوبہ سے پہلے بسم اللہ skip کر دی

یہ سب کیوں؟

… راز نمل کی نویں آیت میں کھلتا ہے

يَا مُوسَىٰ إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (النمل: 9)

“اے موسیٰ! سن لو، میں ہی اللہ ہوں، غالب، باحکمت”

یعنی جو Skip کراتا ہے

وہ خود متوجہ کرنا چاہتا ہے۔

Skip اس لیے ہے

کہ انسان سوچے

حیران ہو

تحقیق کرے۔

حضرت موسیٰ کو

نو نشانیاں دی گئیں:

ایک عصا

ایک سفید، چمکتا ہاتھ

دو چیزیں… مگر نو نشانیاں؟

اگر غور کریں تو:

ہاتھ: بیضوی، انڈے کی طرح

عصا: چھڑی کی مانند

اور جب آپ عدد 9 دیکھتے ہیں

تو اس میں بھی:

ایک گولائی

اور ایک نیچے آتی ہوئی لکیر

قرآن انسان کو علامتوں میں سوچنا سکھاتا ہے۔

اصل پیغام

رب کو شہرت کا شوق نہیں

وہ نظر اس لیے آنا چاہتا ہے

تاکہ:

انسان ڈرنا سیکھے

انسان محبت کرنا سیکھے

اور ایک دوسرے کی قدر سمجھے

یہ دنیا

آخرت کی کھیتی ہے

عمل یہیں کرنا ہے

مرنے کے بعد نہیں۔

آخری بات

جب بھی زندگی میں کسی چیز کو “Skip” کرنے لگو

تو ذرا رک جانا…

کہیں:

نماز Skip نہ ہو جائے

رب کی بات Skip نہ ہو جائے

قرآن Skip نہ ہو جائے

کیونکہ

کائنات کو Skip کرنا

اللہ کو سب سے بہتر آتا ہے۔

#مقیتہ وسیم

#QuranReflection

#Number9

#SpiritualAwakening

#QuranicSigns

#IslamicThought

#Tadabbur

#WaqoofEArfat

#DeepIslam

#QuranicWisdom

#Hidayat

Loading