جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اردو زبان
تحریر۔۔۔عقیل عباس جعفری
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اردو زبان۔۔۔ تحریر۔۔۔عقیل عباس جعفری )آج انظار میشن ایج میں دنیا نجانے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہماری اردو اب بھی انٹرنیٹ پر عہد حقلی میں ہے، بالیوں کیسے کہ گھٹنوں گھٹنوں چل رہی ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں اردو زبان کی انگلی تھامنے اور اس کی تکنیکی کمزوری کو دور کرنے کے لیے نہ مائیکرو سافٹ میدان میں آئے اور نہ ایپل، نہ ٹوئٹر، فیس بک اور گوگل نے ہاتھ بڑھایا، ایسے وقت میں اردو زبان کے چند اکاؤ کا شیدائی ہی تھے جنہوں نے اردو کی ترویج کے لیے محنت کی، لیکن ان کی یہ محنت یا تو وہ محدود پیمانے پر ہی پھیل سکی یا پھر انہیں وہ پزیرائی نہیں مل سکی جس کا اسے حق تھا۔
اردو زبان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کی کچھ خبریں سامنے آئی ہیں اور اب اردو زبان کو جدید قاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ڈیجیٹل دور میں تیز رفتاری سے سفر کرانے کے لیے خود حکومت پاکستان میدان عمل میں اتر آئی ہے۔
ڈیجیٹل اردو لغت
اردو لغت بور ڈ پاکستان کا ایک علمی وادبی ادار ہ ہے جو وزارت اطلاعات، نشریات و ثقافتی در شهر، حکومت پاکستان کے ماتحت کام کرتا ہے، جس کا مقصد اوکسفرڈ دیکشنری کی طرز پر اردو زبان کی جامع لغت کی تدوین و اشاعت ہے۔ 14 جون، 1958ء سے قائم اس ادارے کے قیام میں بابائے اردو مولوی عبدالحق،عبد الحفیظ کاردار ڈاکٹر ممتاز حسن ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ جوش طرح آبادی، پیر حسام الدین راشدی، شان الحق حقی ڈاکٹر سید عبداللہ ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی، ڈاکٹر محمد شہیر اللہ اور رازق الخیری جیسی معتبر و معروف شخصیات کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔
اردو لغت بورڈ کو اوکسفرڈ ڈکشنری کی طرز پر حروف تہجی کے لحاظ سے اردو زبان کی ایک جامع لغت تاریخی اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کرنا تھی۔ لیکن پچھلے ستر برس سے یہ لغت ابھی تک زیر تکمیل ہے، یہ اردو زبان کا اب تک کا سب سے بڑا اور مستند لغت، جس کی ابھی بائیں جلدیں شایع ہوئی ہیں، 12کھ 65 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ یہ بتیں برس (1977ء سے 2009ء) کے عرصے میں شایع ہوا۔ تاہم کئی انتظامی امور میں مدد اور وسائل کی کمی کی وجہ سے اس اردو لغت کی آخری جلدیں جو اشاریہ اور بیلو گرافی پر مشتمل ہیں ابھی تکمیل کے مراحل میں ہی ہیں۔ 2009ء کے بعد سے نہ ہی اس لغت کا نظر ثانی شد و ایڈیشن شائع ہوا اور نہ ہی کو کی ترمیم یا اضافہ کیا جا سکا۔اب حکومت پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار اردو کی جامع ڈیجیٹل لغت بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق اس منصوبے کے لیے 208 لمین (20 کروڑ اسی لاکھ روپے مختص کیے گیے ہیں۔ جس میں پہلے فیز کے لیے ایک کروڑ روپے سافٹ وئیر تیار کرنے پر خرچ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت اردو کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کو ششیں کر رہی ہے۔ جس کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ نومبر 2018 تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے منصوبے کی حتمی منظوری دیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے بجٹ کے لیے مختصر تم کا ایک حصہ جاری کر دیا ہے۔ ڈکشنری بورڈ نے پیکیٹیلائزڈ اردو لغت پر کام کے لیے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ ادارے نے اس سلسلے میں اردو لغت کی اسکیننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اردو ڈکشنری بورڈ کے ایڈیٹر انچیف عقیل عباس جعفری نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے یہ منصوبہ 20 مئی تک 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں 22 ہزار صفحات پر مشتمل اردو لغت کو ڈیکیٹیلائزڈ کرتے ہوئے ڈکشنری بورڈ کی ویب سائٹ پر اس کا لٹک جاری کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اس سلسلے میں ایک بنیادی سافت و بیئر تیار کیا جاچکا ہے اس سافٹ ویئر کے ذریعے لغت میں شامل الفاظ کو زیر زیر، پیش اور مذکر مونث کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے۔ متعلقہ لفظ کسی زبان سے اردو میں شامل ہوا ہے اس کی تفصیلات بھی ڈیجیٹلائز لغت پر موجود ہوں گی۔ الماء تلفظ اور محاورات اس کے علاوہ ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں اس کی موبائل اپلی کیشن تیار کر دی جائے گی۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسی بھی اردو لفظ کے معلی موبائل فون پر متعلقہ لفظ لکھ کر تلاش کیے جاسکیں گے۔ اس ایپلی کیشن پر اردو ڈکشنری بورڈ کا لوگو موجود ہو گا۔
ایڈیٹر انچیف عقیل عباس جعفری نے بتایا کہ موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے لیے ڈکشنری بورڈ کی عمارت میں ایک بڑا سر ور روم قائم کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے دو مراحل پر مشتمل اس پورے منصوبے کے لیے 50 فیصد سے زائد رقم جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت اردو ڈکشنری بورڈ کی ویب سائٹ بند ہے اور سوائے تعارفی صفحے کے ویب سائٹ کے لنکس بند ہیں یا موجود نہیں تاہم ڈکشنری کو ی کی ملا کر کرنے کے کام کی تکمیل کے ساتھ ہی ویب سائٹ بھی کھول دی جائے گی۔
سائنس، ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا میں جس تیزی۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل 2017