Daily Roshni News

جرمنی ،میلاد النبیﷺ کی بابرکت پرنور تقریب حاجی خادم حسین کی رہائشی گاہ پر عقیدت و احترام

جرمنی ،میلاد النبیﷺ کی بابرکت پرنور تقریب

حاجی خادم حسین کی رہائشی گاہ پر عقیدت و احترام

سے منعقد کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی)ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر میں موجود عشاقان رسول میلاد النبیﷺ کی محافل کا انعقاد کرکے نبی رحمتﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 30ستمبرکو جرمنی کے شہر کو رش بروئش کے رہائشی حاجی خادم حسین نے اپنی رہائش گاہ پر  میلاد شریف کی بابرکت محفل کا انتظام و انصرام کیا،اس محفل کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ذیاد چوہدری نے اپنے مخصوص انداز اور آواز میں کرنے  کی سعادت حاصل کی

جبکہ غلام فرید،عمران بٹ، خادم حسین اور مدثر بٹ نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں  کےگلدستے پیش کئے۔مذکورہ بابرکت تقریب کے دوران مولانا منظور عالم نے نعتیہ کلام پیش کرنے کے بعد اپنے مخصوص   خطاب میں رسول محتشم ﷺ کی ولادت پاک کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے دین اسلام کے آنے سے قبل اور بعد کے حالات پر تاریخی حقائق سے حاضرین کو آگاہی  فراہم کی جبکہ آپﷺ کی تشریف آواری اور عرب میں اسلام کے آنے والی تبدیلیوں کا تذکرہ بھی کیا۔ متذکرہ تقریب میں مولانا جہاں زیب نے بھی موقعہ کی مناسبت سے خطاب کیا۔

درود وسلام اور اجتماعی دعا کے بعد لذت کام و دہن کے سلسلے میں حاضرین کی تواضع لذیذ عمدہ لنگر ِ محمدی سے کی گئی۔

Loading