Daily Roshni News

جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں، ہم سازشی نہیں ملک کے وفادار ہیں، پریس کانفرنس کرکے ہمیں ٹارگٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، کل جو الزامات لگائے گئے ہم ان کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے ووٹ سے بنے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں، حکومت جائے تو عوام کی مرضی سے ہم آئین میں ترامیم کے حامی لیکن کسی فرد واحد کے لیے ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

کل کی پریس کانفرنس میں انتخابات کے اعداد و شمار فارم 47 کے مطابق بتائے گئے، ہم 180 سیٹیں جیتے ہمارے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو سازشی ٹولہ کہا گیا ہم ان الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

پی ٹی آئی سب سے مقبول پارٹی ہے اس وقت چاروں صوبوں میں واحد نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہمیں سازشی ٹولہ نہ کہنا حکومت ختم ہونے کے بعد ملین لوگ عمران خان کی سپورٹ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے نکلے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کیے کنونشن کئے گملہ تک نہیں توڑا۔

ہم سازشی نہیں ملک کے وفادار ہیں اور رہیں گے، ہمیں دکھ ہوتا کہ ہم آگے بڑھنے کی کوشش کرتے لیکن کون ہے جو پیچھے دھکیل رہا ہے۔ تحریک انصاف کا اصل مئوقف بیان کرچکے ہیں، کوئی ضرورت نہیں تھی پریس کانفرنس کرکے ہمیں ٹارگٹ کرنے کی، ہمارا مطالبہ ہے سی سی ٹی وی فوٹیج لے آؤ کس نے عمران خان کو اغواء کیا، عوام کے سامنے رکھو، کل جو الزامات لگائے گئے ہم ان کو مسترد کرتے ہیں، جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں۔

Loading