Daily Roshni News

جنرل (ر) باجوہ سے پی ٹی آئی حکومت گرانے سے متعلق گفتگو، سینیئر صحافی نے اہم انکشاف کردیا

سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ شادی کی ایک تقریب میں ان کی سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے سے متعلق امریکا کے ساتھ مل کر سازش کے الزامات  پر ان کے ساتھ گفتگو ہوئی تھی۔

 مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے ان کے سامنے قسم کھا کر کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی حکومت نہیں گرائی گئی۔

سینیئر صحافی نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے جیب سے قرآن پاک نکال کر اس پر قسم کھا کر کہا تھا کہ نواز شریف کو خرابی صحت کی بنا پر لاہور سے لندن بھجوانے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے قسم کھا کر کہا تھا کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کا کسی سے کوئی تقاضا کیا تھا۔

Loading