Daily Roshni News

جوہری معاہدہ نہ کرنے پر ایران کیلئے صورتحال نہایت سنگین اور تکلیف دہ ہوگی: ٹرمپ کا انتباہ

جوہری معاہدہ نہ کرنے پر ایران کیلئے صورتحال نہایت سنگین اور تکلیف دہ ہوگی: ٹرمپ کا انتباہ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور  بہت تکلیف دہ ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔

Loading