Daily Roshni News

جو احتجاج میں شریک ہی نہیں انہیں کیسے اٹھاسکتے ہیں؟ عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام شہریوں کی گرفتاری کے کیس میں پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتجاج کے نام پرعام شہریوں کو گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگ کیا کر رے ہیں؟ ایسے لوگوں کو اٹھا کر گرفتاری ڈال رہے ہیں ؟ یہ تو بالکل غلط ہے، جو احتجاج میں شریک ہی نہیں انہیں کیسےاٹھاسکتے ہیں؟ 

اس موقع پر صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے کہا کہ بلوچستان میں ایسا ہوتا تھا اب اسلام آباد میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اب اسلام آباد میں ہو رہا ہے اس لیے آپ کو محسوس ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ایف 10 سے احتجاج کیس میں گرفتار سبزی فروش کے بھائی کو جوڈیشل کردیا۔

Loading